ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی آدتیہ ناتھ نے بی ایچ یوواقعہ کوغیرسماجی عناصرکاکرداربتایا

یوگی آدتیہ ناتھ نے بی ایچ یوواقعہ کوغیرسماجی عناصرکاکرداربتایا

Thu, 28 Sep 2017 01:26:35    S.O. News Service

 

لکھنو27ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بنارس ہندویونیورسیٹی (بی ایچ یو) میں گزشتہ دنوں ہوئے واقعہ کوسازش قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ معاملے کی ابتدائی تحقیقات سے غیرسماجی عناصر کے کردارسامنے آئے ہیں۔ یوگی نے کہا کہ بنارس ہندویونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا وہ ایک سازش کا نتیجہ تھی اور ابتدائی تحقیقات میں اس میں غیر سماجی عناصر کے کردار سامنے آئے ہیں۔ جوافراتفری پھیلاتے ہیں وہ کسی بھی حالت میں نہیں بچیں گے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی ہورہی ہے۔ انتظامیہ کواس بات کی سخت ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی طالب علم۔اسکول کوپریشان نہ کریں، لیکن ان کی آڑ میں جن غیر سماجی عناصر نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، ان کی تہہ تک جائیں اورآتش زنی اور توڑ پھوڑ کرنے والوں سے سختی سے پیش آئیں ۔


Share: